دینی معلومات — Page 76
سوال: جماعت احمدیہ کے 50 سال اور حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی خلافت پر 25 سال پورے ہونے پر جو بلی کب منائی گئی ؟ جواب:1939ء میں۔سوال: لوائے احمدیت پہلی مرتبہ کب فضا میں لہرایا گیا؟ جواب: حضرت خلیفتہ المسیح الثانی مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے 28 دسمبر 1939ء کو خلافت جوبلی کے موقع پر لوائے احمدیت پہلی مرتبہ فضا میں بلند کیا۔جھنڈے کے کپڑے کی کپاس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک صحابی نے بوئی۔فصل کو پانی دیا اور چنا۔پھر صحابہ کرام نے اسے دُھنا اور صحابیات نے سوت کا تا۔اس سوت سے صحابہ کرام نے کپڑا بنا۔جھنڈے کے کپڑے کا رنگ سیاہ، لمبائی 18 فٹ اور چوڑائی 9 فٹ تھی۔درمیان میں سفید رنگ کا مینارۃ المسیح، بائیں طرف بدر اور دائیں طرف ہلال بنایا گیا۔ہلال کے درمیان چھ کوئی ستارہ موجود تھا۔سوال: لوائے خدام الاحمدیہ کب لہرایا گیا؟ اس کے متعلق آپ کیا بتا سکتے ہیں ؟ جواب: حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے 28 دسمبر 1939ء کو لوائے احمدیت لہرانے کے بعد پہلی مرتبہ لوائے خدام الاحمدیہ کو بھی اپنے دست مبارک سے بلند کیا۔یہ جھنڈا، 18 فٹ لمبا اور 9 فٹ چوڑا تھا۔ایک تہائی حصہ پر لوائے احمدیت کے نقوش تھے۔بقیہ حصہ تیرہ سیاہ و سفید دھاریوں پر مشتمل تھا۔76