دینی معلومات

by Other Authors

Page 75 of 145

دینی معلومات — Page 75

12: فتح دسمبر : مکہ فتح ہوا جس میں آپ نے عفو عام کا اعلان فرمایا۔سوال: اگر سن عیسوی معلوم ہو تو سن ہجری شمسی کس طرح معلوم کیا جاسکتا ہے؟ جواب: سن عیسوی میں سے 621ء کا عدد منہا کر دیا جائے تو سن ہجری شمسی نکل آتا ہے۔مثلاً 2025ء کا سن ہجری شمسی 1404 ہو گا۔سوال: مسلمانان کشمیر کے حقوق کیلئے بننے والی آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا پہلا صدر کسے منتخب کیا گیا؟ جواب: سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کو 15 جولائی 1931ء کو صدر منتخب کیا گیا۔اس اجلاس میں علامہ محمد اقبال، سید محسن شاہ، سید حبیب اور خواجہ حسن نظامی وغیرہ شامل تھے اور یہ تجویز علامہ محمد اقبال کی تھی۔سوال: قائد اعظم محمد علی جناح نے مسجد فضل لندن میں کب تقریر کی؟ جواب: 23, اپریل 1933ء کو۔سوال: مسجد اقصیٰ قادیان میں پہلی بار لاؤڈ سپیکر کے ذریعہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے کب خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا؟ جواب: 7 جنوری 1938ء کو۔75