دینی معلومات — Page 74
6: احسان جولائی: محسن اعظم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوکی کے اسیروں کو حاتم طائی کی طرف منسوب ہونے کی وجہ سے آزاد کر دیا۔7: وفا جولائی : اس ماہ غزوہ ” ذات الرقاع “ ہوا جس میں لمبے سفر اور سواریاں کم ہونے کی وجہ سے صحابہ کے پاؤں چھلنی ہو گئے۔بعض کے پاؤں کے ناخن تک جھڑ گئے۔مگر صحابہ نے اس جنگ میں صدق و وفا کا بے نظیر نمونہ دکھایا۔8: ظہور اگست: اللہ تعالیٰ نے جنگ موتہ کے ذریعہ عرب سے باہر اسلام کے ظہور یعنی غلبہ کی بنیا د ر کھی۔و: تبوک ستمبر : غزوہ تبوک ہوا۔10: اخاء اکتوبر : رحمت دو عالم صلی المین ہم نے مہاجرین مکہ اور انصار مدینہ کے در میان مواخات یعنی بھائی بندی قائم کی۔11 : نبوت نومبر : اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت محمد صلی المینیوم کو منصب نبوت پر سر فراز فرمایا۔74