دینی معلومات — Page 73
1 صلح۔۔۔1 جنوری: اس ماہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اہل مکہ سے صلح حدیبیہ ہوئی۔2 تبلیغ فروری: حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بادشاہوں کے نام تبلیغی خطوط ارسال فرمائے۔3 امان مارچ: حجۃ الوداع کے موقعہ پر رحمتہ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے جان ومال اور عزت و آبرو کی حرمت کا اعلان فرمایا۔4: شہادت اپریل: اس ماہ دشمنان اسلام نے دھو کے اور غداری سے کام لیتے ہوئے ”ر جمیع “ اور ”بئر معونہ کے مقامات پر 77 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو شہید کر دیا۔دونوں مقامات کے لوگوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام سیکھنے کے لئے صحابہ کو بطور معلم بھیجنے کی درخواست کی تھی۔بئر معونہ میں شہید ہونے والے 69 صحابہ حافظ قرآن تھے۔5: ہجرت مئی: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مکہ سے ہجرت کر کے مدینہ تشریف لائے۔73