دینی معلومات — Page 72
سوال: آپ کی کچھ کتابوں کے نام بتائیں۔جواب:۔دعوت الامیر تعلق باللہ م هستی باری تعالی۔۔۔منہاج الطالبين ملائكة الله نظام نو م اسلام کا اقتصادی نظام آئینہ صداقت تفسیر صغیر ح تقدیر الہی تفسیر کبیر ذکر الہی سوال: بیرون بر صغیر جماعت احمدیہ کا پہلا تبلیغی مرکز کب اور کس کے ذریعہ قائم ہوا؟ جواب: 28 جون 1914ء کو لندن برطانیہ میں حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال رضی اللہ عنہ کے ذریعہ قائم ہوا۔سوال: جماعت احمدیہ کی باقاعدہ مجلس مشاورت کب شروع ہوئی ؟ جواب: 15، 16 اپریل 1922ء کو۔سوال: تقویم ہجری شمسی کا آغاز کس نے کیا؟ اسکے مہینوں کے نام اور وجہ تسمیہ بیان کریں؟ جواب: سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے 1940ء میں جاری کیا تا یہ اسلامی کیلنڈر عیسوی کیلنڈر کی جگہ استعمال کیا جاسکے۔اس کے مہینوں کے نام تاریخ اسلام کے مشہور واقعات سے ماخوذ ہیں جو درج ذیل ہیں: 72