دینی معلومات — Page 71
سوال: احمدی مستورات کے سالانہ جلسہ کا آغاز کب ہوا؟ جواب: دسمبر 1926ء میں۔سوال: حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی تحریک پر ہندوستان کے طول و عرض میں پہلا عظیم الشان ”یوم سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کب منایا گیا؟ جواب:17 جون 1928ء کو۔سوال: حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے اپنا دوسرا وطن کس جگہ کو قرار دیا ہے؟ جواب: لاہور کو۔(الفضل16 دسمبر 1947ء) سوال: آپ کو مصلح موعود ہونے کے بارہ میں کیا الہام ہوا اور آپ نے مصلح موعود ہونے کا دعویٰ کب فرمایا؟ جواب : أَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ مَثِيْلُهُ وَخَلِيْفَتُه - اعلان 28 جنوری 1944ء کو فرمایا۔سوال: تعلیم الاسلام کالج قادیان کا افتتاح کب اور کس نے کیا؟ جواب: 4 جون 1944ء کو سید نا حضرت مصلح موعود نے۔سوال: آپ کی کتب کا مجموعہ کس نام سے شائع ہوا ہے؟ جواب: آپ کی کتب کا مجموعہ ” انوار العلوم“ کے نام سے شائع ہوا ہے۔71