دینی معلومات — Page 70
سوال : حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے زندگی وقف کرنے کی پہلی تحریک کب فرمائی؟ جواب : 7 دسمبر 1917ء کو۔سوال: صدر انجمن احمد یہ میں نظار توں کا قیام کب عمل میں آیا؟ جواب: کیم جنوری 1919ء کو۔سوال: حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے غیر ممالک کے دورے کتنے اور کب فرمائے؟ جواب: دو دورے فرمائے۔1924ء میں پہلی بار لندن میں ویمبلے کا نفرنس میں شرکت کرنے کیلئے تشریف لے گئے۔اس کا نفرنس کے لئے آپ نے احمدیت یعنی حقیقی اسلام“ کے نام سے ایک مبسوط مضمون لکھا جو بعد میں کتابی شکل میں شائع ہوا۔راستہ میں مصر، شام اور فلسطین بھی ٹھہرے۔جب کہ دوسرا دورہ 1955ء میں کیا جب آپ علاج کے لئے یورپ تشریف لے گئے۔سوال: حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے بر صغیر سے باہر کس مسجد کا سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھا؟ جواب: مسجد فضل لندن یہ بیرونی ممالک میں تعمیر ہونے والی سب سے پہلی مسجد تھی۔1924ء میں سنگ بنیادر کھا اور 1926ء میں تکمیل پذیر ہوئی۔70