دینی معلومات

by Other Authors

Page 69 of 145

دینی معلومات — Page 69

عہد حضرت خلیفتہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ سوال: خلافت ثانیہ کا آغاز کب ہوا؟ جواب:14 مارچ1914ء کو۔سوال: حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کس پیشگوئی کے مصداق تھے ؟ جواب: يَتَزَوَّجُ وَيُوْلَدُلَۀ کہ آنے والا امام مہدی شادی کرے گا اور اس کے ہاں عظیم الشان اولا د ہو گی۔سوال: حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی تاریخ پیدائش اور تاریخ وفات کیا ہے ؟ جواب: تاریخ پیدائش 12 جنوری 1889ء بمقام قادیان اور تاریخ وفات 7، 8 نومبر 1965ء کی درمیانی شب ربوہ میں۔69