دینی معلومات — Page 66
سوال: آپ کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی شعر بتائیں۔جواب: چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے ترجمہ : یعنی کیا ہی اچھا ہو اگر قوم کا ہر فرد نور دین بن جائے مگر یہ تب ہی ہو سکتا ہے کہ جب ہر دل یقین کے نور سے بھر جائے۔سوال: آپ کی اطاعت کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کیا فرمایا؟ جواب: ہر ایک امر میں میری اس طرح پیروی کرتے ہیں جیسے نبض کی حرکت تنفس کی حرکت کی پیروی کرتی ہے۔“ (ترجمه از آئینہ کمالات اسلام صفحه 586) سوال: حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ نے بیت المال کا مستقل محکمہ کب قائم فرمایا؟ جواب: 30 مئی 1908ء کو۔سوال: بورڈنگ تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کی بنیاد کب اور کس نے رکھی؟ جواب: 1910ء میں حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ نے۔سوال : حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کا وصال کب ہوا؟ جواب: 13 مارچ 1914ء کو۔66