دینی معلومات

by Other Authors

Page 65 of 145

دینی معلومات — Page 65

سوال: مختلف علوم سیکھنے کیلئے آپ کو متعدد مقامات کا سفر کرنا پڑا۔کچھ شہروں کے نام بتائیں۔جواب مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، لاہور، بمبئی، پنڈ دادنخان، راولپنڈی، رام پور، لکھنو اور بھوپال وغیرہ۔سوال: آپ نے حضرت اقدس مسیح موعو علیہ السلام سے پہلی بار شرف ملاقات کب حاصل کیا؟ جواب: 1885ء میں۔سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آپ کو صدرانجمن احمدیہ کا پہلا صد ر کب مقرر فرمایا؟ جواب: 29 جنوری 1906ء کو۔سوال: حضرت خلیفتہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ کی سیرت و سوانح سے متعلق سب سے پہلی کو نسی کتاب مرتب ہوئی؟ جواب: "مرقاۃ الیقین فی حیاة نور الدین“۔سوال: آپ کی مشہور تصانیف کے نام بتائیں۔جواب: 1۔۔۔فصل الخطاب لمقدمۃ اہل الکتاب۔۔۔تصدیق براہین احمدیہ۔۔۔ابطال الوہیت مسیح، 4۔۔۔نورالدین 65