دینی معلومات — Page 64
عہد حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل رضی اللہ عنہ سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پہلے خلیفہ کون تھے ؟ کب پیدا ہوئے اور کب مسندِ خلافت پر متمکن ہوئے؟ جواب: حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحب بھیروی رضی اللہ عنہ 1256ھ بمطابق 1841ء میں پیدا ہوئے۔27 مئی 1908ء کو خلیفہ بنے۔سوال : حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کے والد محترم اور والدہ محترمہ کا نام بتائیں۔جواب: آپ کے والد محترم کا نام حافظ غلام رسول صاحب اور والدہ محترمہ کا نام نور بخت صاحبہ تھا۔سوال: آپ نے حج بیت اللہ کی سعادت کب پائی ؟ جواب:1865ء میں۔64