دینی معلومات

by Other Authors

Page 60 of 145

دینی معلومات — Page 60

سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے فارسی کلام میں ”شیخ عجم کس کو قرار دیا؟ جواب: حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف صاحب شہید کو۔آپ 14 جولائی 1903ء کو کابل ( افغانستان) میں شہید کر دیئے گئے۔سوال: حضرت مولانا عبد الکریم صاحب سیالکوٹی اور حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلمی کب فوت ہوئے ؟ جواب: حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی 11 اکتوبر 1905ء کو اور حضرت مولوی برہان الدین صاحب جہلمی 3 دسمبر 1905ء کو۔سوال: صدرانجمن احمدیہ کا قیام کب ہوا؟ جواب: 29 جنوری 1906ء کو۔سوال: وقف زندگی کی پہلی منظم تحریک کب ہوئی ؟ جواب: ستمبر 1907ء میں۔سوال: بہشتی مقبرہ کی بنیاد کس سن میں رکھی گئی ؟ جواب:1905ء میں۔60