دینی معلومات — Page 59
سوال: ”بركات الدعاء “ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کس کے نظریات کی اصلاح کیلئے لکھی ؟ جواب: اپریل 1893ء میں سرسید احمد خان کے نظریات کی اصلاح کیلئے۔سوال: ”جنگ مقدس“ سے کیا مراد ہے؟ جواب: حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور پادری عبد اللہ آتھم کے مابین 1893ء میں جو تحریری و تقریری مباحثہ امرتسر میں ہو اوہ جنگ مقدس کے نام سے موسوم ہے۔سوال: سلسلہ احمدیہ کے وہ کون سے دو اولین اخبار ہیں جنہیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے جماعت کے دو بازو قرار دیا ہے؟ جواب: ”الحکم “اور ”البدر۔“ سوال: ریویو آف ریلیجنز ، اردو، انگریزی کا اجراء کب ہوا؟ جواب: جنوری 1902ء میں۔سوال: مینارۃ المسیح اور بیت الدعا کا سنگ بنیاد کس نے اور کب رکھا؟ جواب: سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 13 مارچ 1903ء کو۔59