دینی معلومات — Page 57
سوال: حضرت مسیح موعود کا یہ شعر کس کے بارہ میں ہے اور کس طرح پورا ہوا ؟ الا اے دشمن نادان و ہے راه بترس از تیغ بران محمد ترجمه: خبر دار اے بیوقوف اور گمراہ دشمن اتو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی کاٹنے والی تلوار سے ڈر۔جواب: ہندو پنڈت لیکھرام پشاوری کے بارہ میں جسے اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتہ کے ذریعہ تیغ محمدی کا شکار بنایا۔سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنا دوسر اوطن کس جگہ کو قرار دیا ہے؟ جواب: سیالکوٹ کو۔سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کپور تھلہ اور جماعت کپور تھلہ کے بارہ میں کیا فرمایا ہے؟ جواب: فرمایا! کپور تھلہ قادیان کا ایک محلہ ہے اور احباب کپور تھلہ کو لکھا: ”میں امید کرتا ہوں کہ آپ لوگ قیامت کو بھی میرے ساتھ ہوں گے کیونکہ دنیا میں بھی آپ نے میراساتھ دیا۔“ سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پانچ صحابہ کے نام بتائیں۔جواب: 1۔۔۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب 57