دینی معلومات — Page 56
سوال: حضرت مسیح موعود کے عشق قرآن کے بارہ میں ایک شعر بتائیں۔جواب: دل میں یہی ہے ہر دم تیرا صحیفہ چوموں قرآن کے گرد گھوموں کعبہ مرا یہی ہے سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی الہامی دعا بتائیں جسے آپ نے کثرت سے پڑھنے کا ارشاد فرمایا ہو۔جواب: رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِيْ وَانْصُرْنِي وَارْحَمْنِيْ ترجمہ: اے میرے رب! ہر ایک چیز تیری خادم ہے۔اے میرے رب! شریر کی شرارت سے مجھے پناہ میں رکھ اور میری مدد فرما اور مجھ پر رحم فرما۔سوال: جَرِيٌّ اللهِ فِي حُلَلِ الْأَنْبِيَاءِ خدا کا پہلوان نبیوں کے لباس میں ) کون ہیں اور کیوں ؟ جواب: یہ لقب اللہ تعالیٰ نے الہام کے ذریعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیا ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں آپ تمام گذشتہ انبیاء کے کامل بروز ہیں۔56