دینی معلومات — Page 55
سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق عربی، فارسی اور اردو کلام میں سے ایک ایک شعر بتائیں۔جواب: { عربی} جِسْمِن يَطِيرُ إِلَيْكَ مِنْ شَوْقٍ عَلَا يَا لَيْتَ كَانَتْ قُوَّةُ قُوَّةُ الطَّيَرَانِ ترجمہ :اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرا جسم بوجہ شوق و محبت کے تیری طرف اڑا چلا جارہا ہے۔اے کاش کہ مجھ میں قوت پرواز ہوتی۔از { فارسی} خدا بعشق محمد مخمر تم گر کفر این بود بخدا سخت کافرم ترجمہ : اللہ کے عشق کے بعد میں عشق محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے مخمور ہوں۔اگر یہ کفر ہے تو خدا کی قسم میں سخت کافر ہوں۔{ اردو} ربط ہے جان محمد سے مری جاں کو مدام دل کو وہ جام لبالب ہے پلایا ہم نے 55