دینی معلومات — Page 53
کے مقابل پر بالا رہے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔جب حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی نے آپ کا تحریر کردہ مضمون پڑھا تو سب نے بالا تفاق اقرار کیا کہ آپ کا مضمون سب پر بالا رہا۔یہ مضمون بعد میں ” اسلامی اصول کی فلاسفی“ کے نام سے شائع ہوا۔سوال: آپ کے الہام شَاتَانِ تُذبَحَانِ ( دو بکریاں ذبح کی جائیں گی) سے کیا مراد ہے؟ جواب: اس میں حضرت مولوی عبد الرحمن صاحب اور حضرت صاحبزادہ سید عبد اللطیف صاحب کی دردناک شہادت کی طرف اشارہ ہے۔ان دونوں بزرگوں کو افغانستان کی سر زمین میں احمدی ہونے کے سبب شہید کر دیا گیا۔سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو انّی أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ کا الہام کس سلسلہ میں ہوا؟ جواب: حضور کے گھر دار المسیح میں مقیم جملہ افراد اور تمام مخلص احمدیوں کے طاعون سے محفوظ رہنے کے متعلق۔سوال: ایسے پانچ مخالفین کے نام مع سن ہلاکت بتائیں جن کی موت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق ہوئی ہو۔+1896 $1897 53 جواب: 1- پادری عبد اللہ آتھم 2- پنڈت لیکھرام پشاوری