دینی معلومات — Page 52
سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت میں چاند اور سورج گرہن کا نشان کب ظاہر ہوا؟ جواب: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق ہندوستان یعنی مشرقی کرہ میں گرہن کی تاریخوں میں سے پہلی تاریخ 13 رمضان المبارک 1311 ہجری بمطابق 21 / مارچ 1894ء کو چاند گرہن اور گرہن کی تاریخوں میں سے درمیانی تاریخ 28 رمضان 1311 ہجری بمطابق 6 اپریل1894ء کو سورج گرہن کا نشان ظاہر ہوا جبکہ امریکہ یعنی مغربی کرہ میں 11 مارچ 1895ء کو چاند گرہن ہوا اور 26 مارچ 1895ء کو سورج گرہن ہوا۔سوال: قادیان میں ضیاء الاسلام پر لیں اور کتب خانہ کب قائم کیا گیا؟ جواب:1895ء میں۔سوال: جلسه اعظم مذاہب عالم کب اور کہاں منعقد ہوا؟ جواب: 26 تا 29 دسمبر 1896ء بمقام لاہور۔سوال: جلسه اعظم مذاہب عالم پر کیانشان ظاہر ہوا؟ جواب: اس جلسہ کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک مضمون لکھا اور خدا سے خبر پا کر جلسہ سے پہلے یہ اعلان کر دیا کہ خدا نے مجھے بتایا ہے کہ میرا یہ مضمون سارے مضمونوں 52