دینی معلومات

by Other Authors

Page 50 of 145

دینی معلومات — Page 50

سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دوسری شادی کس خاندان میں اور کن سے ہوئی؟ جواب: نومبر 1884ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دوسری شادی دہلی کے مشہور صوفی حضرت خواجہ میر درد کے خاندان میں حضرت میر ناصر نواب صاحب کی دختر حضرت سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ سے ہوئی اور انہی کے بطن مبارک سے مبشر اولا د ہوئی۔سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا سفر ہوشیار پور تاریخ احمدیت میں کیوں مشہور ہے اور آپ نے یہ سفر کب کیا؟ جواب: یہ سفر آپ نے جنوری 1886ء میں کیا۔آپ نے وہاں چلہ کشی کی۔اسی دوران آپ کو مصلح موعود کی عظیم بشارت دی گئی، جو 20 فروری کو تحریر فرمائی۔سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مبشر اولاد کے اسماء مع تاریخ پیدائش بتائیں۔جواب: 1۔۔۔صاحبزادی عصمت صاحبہ (ولادت مئی 1886ء۔وفات جولائی 1891ء) 2۔۔۔صاحبزادہ بشیر اول (ولادت 7 اگست 1887ء۔وفات 4 نومبر 1888ء) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفتہ المسیح الثانی ( مصلح موعود) (ولادت 12 جنوری 1889ء۔وفات 8 نومبر 1965ء) 4۔۔۔صاحبزادی شوکت صاحبہ (ولادت 1891ء۔وفات 1892ء) 50