دینی معلومات

by Other Authors

Page 49 of 145

دینی معلومات — Page 49

سوال: دس شرائط بیعت کا اعلان حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کب کیا۔جواب: 12 جنوری 1889ء بذریعہ اشتہار «تکمیل تبلیغ۔“ سوال: آپ نے پہلی بیعت کب اور کہاں لی ؟ جواب: آپ نے پہلی بیعت 23 مارچ 1889ء کو لدھیانہ میں حضرت صوفی احمد جان صاحب کے مکان پر لی۔سوال : پہلے دن کتنے احباب نے بیعت کی اور سب سے پہلے بیعت کرنے والے کون تھے ؟ جواب: پہلے دن چالیس افراد نے بیعت کی اور سب سے پہلے حضرت حکیم مولانا نورالدین صاحب ( خلیفہ المسیح الاول) نے بیعت کی۔سوال: جماعت احمدیہ کا نام جماعت احمد یہ کب رکھا گیا؟ جواب: مارچ 1901ء میں مردم شماری کے موقع پر۔سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کل کتنی تصنیفات ہیں ؟ پہلی اور آخری کا نام مع سن بتائیں۔جواب: کل 90 سے زائد تصنیفات ہیں۔پہلی ”براہین احمدیہ حصہ اول و حصہ دوم“ جو 1880ء میں شائع ہوئی اور آخری ”پیغام صلح“ جو 1908ء میں شائع ہوئی۔49