دینی معلومات — Page 48
ترجمہ : یعنی تیری عمر اسی برس کی ہو گی یا دو چار کم یا چند سال زیادہ اور تو اس قدر عمر پائے گا کہ ایک ڈور کی نسل دیکھے گا۔(تذکرہ مطبوعہ 2004ء صفحہ 5) سوال: آپ کو ماموریت کا پہلا الہام کب ہوا؟ جواب: مارچ1882ء کو الہام ہو ا۔قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِيْنَ ترجمہ: کہ میں خدا کی طرف سے مامور ہوں اور میں سب سے پہلے ایمان لانے والا ہوں۔سوال: حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے ارباص اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارہاص کون تھے ؟ ( ارہاص سے مراد وہ وجود ہے جو کسی دوسرے وجود سے پہلے اس کے لئے بطور علامت اور نشان کے ہو۔) جواب: حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے ارہاص حضرت یحی علیہ السلام تھے۔جن کا نام انجیل میں یوحنا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارہاص حضرت سید احمد بریلوی شہید تھے۔سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف سب سے پہلا مقدمہ کب اور کس نے کیا؟ جواب: قریباً 1877ء میں ایک عیسائی رلیا رام نے کیا۔یہ مقدمہ ڈاکخانہ کے نام سے مشہور ہے۔48