دینی معلومات — Page 47
عہد حضرت مسیح موعود علیہ السلام سوال : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق مسیح موعود کون ہیں ؟ جواب: حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی علیہ السلام۔آپ 14 شوال 1250ھ بمطابق 13 فروری 1835ء بروز جمعتہ المبارک قادیان میں پیدا ہوئے۔سوال: آپ کے والد ماجد اور والدہ محترمہ کا نام کیا تھا؟ جواب: والد کا نام حضرت مرزا غلام مرتضیٰ صاحب (رئیس قادیان) اور والدہ محترمہ کا نام حضرت چراغ بی بی صاحبہ تھا۔سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پہلا الہام کب ہوا؟ جواب: آپ کو پہلا الہام تقریباً 1865ء میں ہوا۔سوال: حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پہلا الہام بتائیں؟ جواب: ثَمَانِيْنَ حَوْلًا أَوْ قَرِيْباً مِّنْ ذَلِكَ أَوْ تَزِيْدُ عَلَيْهِ سِنِيْناً وَتَرَى نَسْلاً بَعِيدًا۔47