دینی معلومات

by Other Authors

Page 44 of 145

دینی معلومات — Page 44

6- دارار تم۔حضرت ارقم بن ابی ارقم کا گھر جسے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے 4 نبوی سے 6 نبوی تک تبلیغ اسلام کا مرکز بنائے رکھا۔اس وجہ سے یہ مکان تاریخ میں دارالاسلام کے نام سے معروف ہے۔سوال : خلفائے راشدین کے زمانہ خلافت کی تعیین کریں۔جواب: 1- حضرت ابو بکر 11 تا 13 ہجری (632ء تا 634ء) 2- حضرت عمر 13 تا 24 ہجری (634ء تا644ء) 3- حضرت عثمان 24 تا 35 ہجری (644ء تا656ء) -4 حضرت علیؓ 35 تا 40 ہجری (656ء تا661ء) سوال: سن ہجری قمری کا اجراء کس نے اور کب کیا؟ اس کے مہینوں کے نام بتائیں۔جواب: حضرت عمر فاروق نے۔17 ہجری میں۔مہینوں کے نام یہ ہیں: محرم، صفر، ربیع الاول، ربیع الثانی، جمادی الاول، جمادی الثانی، رجب، شعبان، رمضان، شوال، ذوالقعدہ، ذوالحجہ سوال: حضرت امام حسین کی تاریخ ولادت و شہادت بتائیں۔جواب: حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ شعبان 4 ہجری میں پیدا ہوئے۔آپ یزید بن معاویہ کے زمانہ حکومت میں 10 محرم 61 ہجری کو میدان کربلا میں شہید کئے گئے۔44