دینی معلومات

by Other Authors

Page 45 of 145

دینی معلومات — Page 45

سوال: خاندان بنو امیہ کا بانی کون تھا؟ زمانہ سلطنت بتائیے۔جواب: حضرت امیر معاویہ بن ابو سفیان کے ہاتھوں 41 ہجری بمطابق 661ء میں بنو امیہ کی حکومت قائم ہوئی اور 132 ہجری بمطابق 749ء میں مروان ثانی پر ختم ہو گئی۔سوال: خاندان بنو عباس کے بانی کا نام اور زمانہ حکومت بتائیں۔جواب: ابو العباس عبد الله السفاح بن محمد کے ہاتھوں بنیاد پڑی۔آخری خلیفہ مستعصم باللہ تھا جسے ہلاکو خان نے قتل کر دیا۔زمانہ 132 تا 656 ہجری بمطابق 749ء تا 1250ء ہے۔سوال: فاتحین مصر، ایران، سپین اور سندھ کے نام بتائیں۔جواب: فاتح مصر حضرت عمر و بن العاص، فاتح ایران حضرت سعد بن ابی وقاص، فاتح سپین طارق بن زیاد اور فاتح سندھ محمد بن قاسم۔سوال: سپین میں مسلمانوں نے کتنے عرصہ تک حکومت کی؟ جواب: تقریباً آٹھ سو سال تک۔سوال: سپین کے شاہی محل الحمراء پر کیا عربی عبارتیں لکھی ہوئی ہیں؟ جواب: الْعِزَّةُ لِلَّهِ، الْقُدْرَةُ لِلَّهِ، اَلْحُكْمُ لِلَّهِ، لَا غَالِبَ إِلَّا اللَّهُ 45