دینی معلومات — Page 43
جواب: 1۔حلف الفضول قدیم زمانہ میں عرب کے بعض شرفاء کو یہ خیال پیدا ہوا کہ ہم مل کر عہد کریں کہ مظلوموں کی مدد کریں گے اور ظلم کو روکیں گے اور حقدار کو اس کا حق دلائیں گے۔الفُضُول فضل کی جمع ہے۔یہ معاہدہ کرنے والوں میں تین فضل نامی اشخاص تھے لہذا یہ عہد حلف الفضول کے نام سے مشہور ہو گیا۔ظہور اسلام سے قبل قریش مکہ کے بعض لوگوں نے اس عہد کی تجدید کی اِن میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم بھی شامل تھے۔(بحوالہ سیرت خاتم النبیین از حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے صفحہ 105-104) 2۔دارالندوہ قصی بن کلاب نے خانہ کعبہ کے قریب ایک گھر بنایا تھا۔اس میں جمع ہو کر قریش اپنے ضروری امور مشورہ سے طے کرتے تھے۔اس گھر کو دار الندوہ کہا جاتا ہے۔3۔شعب ابی طالب۔۔یہ جگہ مکہ میں ایک پہاڑی درہ کی صورت میں تھی جہاں بنو ہاشم اور بنو عبد المطلب قریباً تین سال تک محصور رہے۔-4 حجر اسود۔۔۔خانہ کعبہ کے ایک کو نہ میں نصب شدہ ایک خاص پتھر ہے جسے طواف کے وقت بوسہ دیتے ہیں یا ہا تھ سے اشارہ کر کے ہاتھ کو بوسہ دیتے ہیں۔5۔عرفات۔وہ میدان ہے جہاں حاجی نویں ذوالحجہ کو جمع ہوتے ہیں۔ظہر اور عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھتے ہیں اور امام کا خطبہ سنتے ہیں۔قیام عرفات حج کا ایک اہم رکن ہے۔43