دینی معلومات

by Other Authors

Page 42 of 145

دینی معلومات — Page 42

سوال: صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا پہلا اجماع کب اور کس مسئلہ پر ہوا؟ جواب: جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کی خبر صحابہ کو ہوئی تو فرط محبت و عشق میں آپ کے وصال کو تسلیم نہ کر سکے۔حضرت عمر کی حالت تو یہ تھی که مسجد نبوی میں تلوار سونت کر اعلان کیا کہ جو کہے گا کہ آپ فوت ہو گئے ہیں اس کی گردن اڑا دوں گا۔باقی صحابہ خاموش تھے۔حضرت ابو بکر مسجد میں آئے اور منبر پر کھڑے ہو کر یہ آیت تلاوت کی۔وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّارَسُوْلُ : قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (سورة آل عمران : 145) یعنی "محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور آپ سے پہلے تمام رسول فوت ہو چکے ہیں“۔اس سے سب صحابہ نے تسلیم کر لیا کہ پہلے رسولوں کی طرح آپ کا بھی وصال ہو گیا ہے گویا صحابہ کے نزدیک بالا تفاق آپ سے پہلے سارے رسول فوت ہو چکے تھے۔یہ صحابہ کا پہلا اجماع تھا۔سوال: جنت البقیع سے کیا مراد ہے؟ جواب: مدینہ کے ایک مشہور قبرستان کا نام ہے جس میں ازواج مطہرات ، کبار صحابہ اور خاندان نبوت کے افراد مدفون ہیں۔سوال: 1-حلف الفضول، 2- دارالندوہ، 3 شعب ابی طالب، 4- حجر اسود، 5- عرفات، 6-دارار تم سے کیا مراد ہے؟ 42