دینی معلومات — Page 40
وہ بیعت رضوان کے نام سے موسوم ہے یعنی وہ بیعت جس میں مسلمانوں نے خدا کی خوشنودی کا انعام حاصل کیا۔قرآن کریم میں اسکا ذکر سورۃ الفتح آیت 11تا19 میں ہے۔سوال: غزوہ خیبر کب ہوا؟ جواب : 7 ہجری میں۔سوال: مہاجرین حبشہ کسی فتح کے موقع پر حبشہ سے واپس آئے؟ جواب: غزوہ خیبر کی فتح کے موقع پر۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معلوم نہیں مجھے کس بات کی زیادہ خوشی ہے فتح خیبر کی یا حضرت جعفر کے آنے کی۔سوال: غزوہ ذات الرقاع کب ہوا اور اس کی وجہ تسمیہ کیا ہے ؟ جواب: یہ غزوہ جمادی الثانی 7 ہجری میں بطرف مجد ہوا۔سفر کی شدت اور سواری کی کمی کی وجہ سے صحابہ کے پاؤں چھلنی ہو گئے۔بعض کے پاؤں کے ناخن تک جھڑ گئے اور انہوں نے اپنے کپڑے پھاڑ پھاڑ کر اپنے پاؤں لیٹے اور راستہ طے کیا۔اس وجہ سے اس کا نام غزوہ ذات الرقاع ( یعنی پیٹیوں والا غزوہ) مشہور ہوا۔سوال: فتح مکہ پر اختصار سے روشنی ڈالیں؟ جواب: رمضان المبارک 8 ہجری بمطابق 630ء میں رحمتہ للعالمین نبی اکرم صلی این کلم نے دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ مکہ فتح کیا اور حضور نے مکہ والوں کے انتہائی مظالم اور ناروا 40