دینی معلومات

by Other Authors

Page 39 of 145

دینی معلومات — Page 39

سوال: غزوہ بدر کس سال ہوا اور اس میں شامل ہونے والوں کی تعداد کیا تھی؟ جواب: ہجرت کے دوسرے سال رمضان کے مہینہ میں کفر اور اسلام کے درمیان یہ فیصلہ کن جنگ لڑی گئی جو ”یوم الفرقان“ کہلاتی ہے۔اس میں اسلامی لشکر کی تعداد 313 اور کفار کی 1000 تھی۔اس کے باوجو د کفار کو شر مناک شکست ہوئی۔سوال: غزوہ احد کب ہوا؟ جواب: غزوہ احد شوال سن 3 ہجری بمطابق مارچ 624ء میں ہوا۔سوال: غزوہ احزاب کب ہوا؟ اس کو غزوہ خندق کیوں کہتے ہیں؟ جواب: شوال 5 ہجری بمطابق 627ء میں ہوا۔اس غزوہ میں حضرت سلمان فارسی کے مشورہ سے خندق کھودی گئی اس لئے غزوہ خندق کے نام سے بھی مشہور ہے۔سوال: صلح حدیبیہ سے کیا مراد ہے؟ جواب: ذوالقعدہ 6 ہجری بمطابق 628ء میں حدیبیہ کے مقام پر کفارِ مکہ اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والی صلح کو صلح حدیبیہ کہتے ہیں۔سوال: بیعت رضوان سے کیا مراد ہے اور قرآن کریم میں اس کا ذکر کس سورت میں ہے ؟ جواب: حدیبیہ کے مقام پر صلح سے قبل خطرناک حالات کے پیش نظر قریباً 1500 صحابہ نے ہر قسم کی قربانی کرنے کے لئے آنحضرت صلی للی یکم کے ہاتھ پر جو بیعت کی تھی 39