دینی معلومات — Page 38
ترجمہ : آج ہم پر کو و وداع کی گھاٹیوں سے چودھویں کے چاند نے طلوع کیا ہے اس لئے اب ہم پر ہمیشہ کیلئے خدا کا شکر واجب ہو گیا ہے۔سوال: مدینہ منورہ کا پہلا نام کیا تھا؟ جواب: اس کا پہلا نام یثرب تھا۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہاں تشریف لائے تو اسے مدینتہ الرسول کہا جانے لگا۔سوال: ہجرت کے ابتدائی ایام میں آنحضور صلی اللہ کی قبا اور مدینہ میں کس کس صحابی کے مکان پر ٹھہرے ؟ جواب: قبا میں حضرت کلثوم بن الہدم اور مدینہ میں حضرت ابوایوب انصاری کے ہاں قیام فرمایا۔سوال: مدینہ میں کون کون سے قبائل آباد تھے ؟ جواب: انصار کے دو قبیلے اوس اور خزرج۔یہود کے تین قبائل بنو قینقاع، بنو نضیر اور بنو قریظہ۔سوال: اسلامی اصطلاح میں غزوہ اور سریہ میں کیا فرق ہے؟ جواب: غزوہ وہ مہم ہے جس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بنفس نفیس شریک ہوئے اور سریہ جس میں آپ کسی وجہ سے شریک نہ ہو سکے۔38