دینی معلومات

by Other Authors

Page 37 of 145

دینی معلومات — Page 37

سوال: ہجرت مدینہ کے دوران کس شخص نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا تعاقب کیا؟ اس کے بارہ میں آپ نے کیا پیشگوئی فرمائی تھی اور وہ کب پوری ہوئی ؟ جواب: غار ثور سے نکل کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت ابو بکر جب مدینہ کی طرف روانہ ہوئے تو بہت بڑے انعام کے لالچ میں سراقہ بن مالک تعاقب کرتا ہوا آپ کے قریب آ پہنچا۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دیکھ کر فرمایا۔سراقہ اس وقت تیرا کیا حال ہو گا جب تیرے ہاتھوں میں کسری کے کنگن ہوں گے۔یہ پیشگوئی حضرت عمرؓ کے دور خلافت میں پوری ہوئی۔سوال : ہجرت کے بعد آنحضرت صلی اللہ نیلم نے سب سے پہلی مسجد کون سی بنائی ؟ جواب: مسجد قبا قبا مدینہ سے پہلے دواڑھائی میل کے فاصلہ پر ایک مقام تھا جس میں بعض انصار خاندان آباد تھے۔وہاں آپ نے دس بارہ روز قیام فرمایا پھر مدینہ میں داخل ہوئے۔) سوال: مدینہ میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریف آوری کے وقت انصاری عور تیں اور بچیاں جو اشعار پڑھ رہی تھیں وہ بتائیں۔جواب: آنحضرت کی مدینہ تشریف آوری پر انصاری عور تیں اور بچیاں یہ اشعار پڑھ رہی تھیں: طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا مِنْ ثَنِيَّاتِ الْوَدَاعِ وَجَبَ الشُّكْرُ عَلَيْنَا مَادَعَا لِلَّهِ دَاعٍ 37