دینی معلومات

by Other Authors

Page 139 of 145

دینی معلومات — Page 139

سوال: پہلا احمد یہ امن ایوراڈ کس کو اور کب دیا گیا؟ جواب: Lord Avebury کو 20 مارچ 2010 کی امن کا نفرنس میں دیا گیا۔سوال: 28 مئی 2010ء کو لاہور کی دو احمد یہ مساجد (گڑھی شاھو اور ماڈل ٹاؤن) پر دہشت گردوں کے حملوں میں کتنے احمدی احباب نے خدا تعالیٰ کے حضور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا؟ جواب: کل 86 احمدی احباب شہید ہوئے۔سوال: کس موقع پر لندن میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے احمدیہ مسلم ایسوسی ایشن کو پہلی بار پاکستان کا قومی پرچم بطور تحفہ بھجوایا؟ جواب: برطانیہ کے 44 ویں جلسہ سالانہ منعقدہ جولائی 2010ء کی پرچم کشائی کے موقع پر۔سوال: برطانیہ کے 44 ویں جلسہ سالانہ منعقدہ جولائی 2010ء پر احمد بہ ایوارڈ“ کے لیے کن صاحب کا اعلان کیا گیا؟ جواب: پاکستان کی مشہور سماجی شخصیت عبد الستار ایدھی صاحب۔سوال: جرمنی میں یوم مساجد ہر سال کب منایا جاتا ہے ؟ جواب: 3 اکتوبر کو۔139