دینی معلومات

by Other Authors

Page 138 of 145

دینی معلومات — Page 138

چندہ جلسہ سالانہ : حصہ آمد اور چندہ عام ادا کرنے والے احباب کی سالانہ آمد کا 1/120(120 واں حصہ)۔سوال: خدام الاحمدیہ کے چندہ جات کی شرح کیا ہے؟ جواب: چنده مجلس: - ماہانہ آمد پر 1 فیصد - چندہ اجتماع کسی ایک ماہ کی آمد کا 2۔5 فیصد۔سوال: آزاد کشمیر پاکستان میں قیامت خیز زلزلہ کب آیا اور کتنے لوگ ہلاک ہوئے ؟ جواب:8۔اکتوبر 2005ء کو زلزلہ آیا اور 80 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوئے۔سوال: خلافت جو بلی کب منائی گئی ؟ اس دن حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے کون سا عہد لیا؟ جواب: 27 مئی 2008ء کو خلافت جوبلی منائی گئی۔اس دن حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطاب فرمایا اور MTA کے ذریعہ تمام دنیا کے احمدیوں سے خلافت سے وفا کے متعلق ایک تاریخی عہد لیا۔سوال: وہ کون سے پہلے برطانوی احمدی ہیں جن کو ملکہ برطانیہ نے ہاؤس آف لارڈز میں بطور لارڈ “ مقرر کیا؟ جواب: مکرم لارڈ طارق احد بی ٹی صاحب۔138