دینی معلومات — Page 136
سوال: 1994ء کے سال کو جماعت احمدیہ نے کس عظیم الشان آسمانی نشان کی یاد گار کے طور پر منایا؟ جواب: عالمگیر جماعت احمدیہ نے 1994ء کے سال کو 1894ء میں ظاہر ہونے والے امام مہدی کے نشان کسوف و خسوف کی سوویں سالگرہ کے طور پر منایا۔سوال: ” اسلامی اصول کی فلاسفی کی صد سالہ سالگرہ کس طرح منائی گئی ؟ جواب: 1996ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ”اسلامی اصول کی فلاسفی" کے سو سال مکمل ہونے پر تمام دنیا میں اس کی لاکھوں کی تعداد میں اشاعت کی گئی۔متعدد زبانوں میں تراجم کئے گئے اور حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے تحریک فرمائی کہ ہر احمدی اس کتاب کا مطالعہ کرے۔(ماہنامہ خالد اور انصار اللہ کے خصوصی نمبر شائع ہوئے)۔سوال: 1997ء میں کس عظیم الشان نشان پر سو سال پورے ہوئے؟ جواب: آریہ لیڈر پنڈت لیکھرام پشاوری کی موت پر جو 6 مارچ 1897ء کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق خدا کی قہری تجلی کا شکار ہوا۔سوال: ربوہ سے شائع ہونے والے مرکزی رسائل کے نام بتائیں۔جواب: ماہنامہ خالد ( مجلس خدام الاحمدیہ ) - ماہنامہ تفخیذ الاذہان ( اطفال الاحمدیہ )۔ماہنامہ انصار اللہ ( مجلس انصار الله ) - ماہنامہ مصباح (لجنہ اماء اللہ)۔ماہنامہ تحریک جدید (انجمن تحریک جدید) نوٹ: آجکل یہ رسائل طبع نہیں کئے جار ہے۔136