دینی معلومات

by Other Authors

Page 135 of 145

دینی معلومات — Page 135

سوال: حضرت مصلح موعودؓ نے کب اور کن بزرگوں کو ”خالد احمدیت کا خطاب دیا تھا؟ جواب: جلسہ سالانہ 1956ء کے موقع پر حضرت مصلح موعودؓ نے مندرجہ ذیل تین بزرگوں کو ” خالد احمدیت کا خطاب دیا۔ا۔حضرت مولانا جلال الدین سمس صاحب ۲۔حضرت ملک عبد الرحمن خادم صاحب - حضرت مولانا ابو العطاء صاحب سوال: پاکستانی نو بل انعام یافتہ واحد سائنسدان کا نام بتائیں۔جواب: محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد السلام صاحب۔سوال: مکرم ڈاکٹر محمد عبد السلام صاحب کو کب نوبل انعام دیا گیا؟ جواب:10دسمبر 1979ء کو۔سوال: ڈاکٹر محمد عبد السلام صاحب کب پیدا اور کب فوت ہوئے اور کہاں تدفین ہوئی؟ جواب: 29 جنوری 1926ء کو پیدا ہوئے۔21 نومبر 1996ء کو آکسفورڈ میں انتقال ہوا۔25 نومبر 1996ء کو بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔135