دینی معلومات

by Other Authors

Page 134 of 145

دینی معلومات — Page 134

سوال: ”میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رُو سے سب کا منہ بند کر دیں گے“۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیشگوئی کے مصداق بننے والوں میں سے دو کے نام بتائیں۔جواب: صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب رضی اللہ عنہ ، محترم ڈاکٹر محمد عبد السلام صاحب۔سوال: حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی تاریخ پیدائش اور وفات بتائیں نیز یہ کہ آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دستی بیعت کب کی ؟ جواب: پیدائش 6 فروری 1893ء ، وفات یکم ستمبر 1985ء، آپ نے 16 ستمبر 1907ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت پائی۔سوال: حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب جن اہم دنیا وی عہدوں پر فائز رہے ان میں سے چند بتائیں۔جواب: ممبر پنجاب قانون ساز کونسل، صدر آل انڈیا مسلم لیگ 1931ء، ممبر گول میز کا نفرنس لندن، ممبر ایگزیکٹو کونسل وائسرائے ہند ، وزیر ریلوے ہندوستان، حج فیڈرل کورٹ آف انڈیا، پہلے وزیر خارجہ پاکستان ، حج اور بعد ازاں نائب صد رو صدر انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس، صدر جنرل اسمبلی اقوام متحدہ آپ پہلے فرد ہیں جنہیں جنرل اسمبلی اقوام متحدہ اور انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس دونوں کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا۔134