دینی معلومات — Page 130
افتتاحی تقریب میں زائن کے میئر مسٹر مک کنی Mckinney نے حضور انور کی خدمت میں زائن شہر کی چابی بھی پیش کی۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے الیگزینڈر ڈوئی سے متعلق حضرت مسیح موعود کے حقیقۃ الوحی میں بیان فرمودہ اخباری تراشوں کی نمائش کا افتتاح کب فرمایا؟ جواب: حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یکم اکتوبر 2022ء کو مسجد فتح عظیم زائن امریکہ کے افتتاح کے موقع پر اس نمائش کا افتتاح فرمایا۔سوال: برکینا فاسو میں شہادتوں کا المناک واقعہ کب پیش آیا اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ان شہداء کو کیا لقب عطا فرمایا؟ جواب: برکینا فاسو کے علاقہ ڈوری میں دہشت گردوں نے 20 جنوری 2023ء کو 9 احمدی افراد کو نہایت ظالمانہ طریق سے شہید کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ان شہداء کو احمدیت کے چمکتے ستاروں کا لقب عنایت فرمایا۔سوال: حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خدام الاحمدیہ سے تاریخی عہد خلافت کب لیا؟ جواب: حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یکم اکتوبر 2023ء کو خدام الاحمدیہ برطانیہ کے سالانہ اجتماع کے موقع پر خدام الاحمدیہ سے تاریخی عہد خلافت لیا۔130