دینی معلومات

by Other Authors

Page 129 of 145

دینی معلومات — Page 129

دورہ پر تھے لہذا حضور انور کی ہدایت پر مورخہ 10۔اکتوبر 2016ء کو مکرم عثمان چینی صاحب نے سنگ بنیاد رکھا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 17 مئی 2019ء کے خطبہ جمعہ میں مسجد مبارک کا افتتاح فرمایا اور حضور انور کی اقتداء میں ساری دنیا کے احمدیوں نے سجدہ شکر ادا کیا۔سوال: UNESCO کے ہیڈ کوارٹرز میں حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا تاریخی خطاب کب ہوا؟ جواب: حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 8۔اکتوبر 2019ء کو پیرس میں UNESCO کے ہیڈ کوارٹرز میں تاریخی خطاب فرمایا۔سوال: حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے کس واقف زندگی شہید کو ایک ہیرا واقف زندگی“ قرار دیا؟ جواب: مکرم سید طالع احمد صاحب شہید کو۔آپ 24۔اگست 2021ء کو گھانا میں شہید ہوئے۔سوال: حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے امریکہ کے شہر زائن (Zion) میں مسجد فتح عظیم کا افتتاح کب فرمایا نیز حضور انور کی خدمت میں زائن شہر کی چابی کب پیش کی گئی ؟ جواب: یکم اکتوبر 2022ء کو حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے دست مبارک سے مسجد فتح عظیم زائن امریکہ کا افتتاح فرمایا۔اسی روز مسجد کی 129