دینی معلومات

by Other Authors

Page 128 of 145

دینی معلومات — Page 128

سوال: انگریزی زبان میں اخبار ”الحکم “انٹر نیٹ ایڈیشن کا اجراء کب ہوا؟ جواب: حضور انور کی اجازت سے مؤرخہ 26 مارچ 2018ء کو اجراء ہوا۔یہ اخبار انٹر نیٹ پر ہفتہ وار اپلوڈ کیا جاتا ہے اور کچھ تعداد میں پرنٹ بھی کیا جاتا ہے۔سوال : گوائٹے مالا ( وسطی امریکہ) میں سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے پہلا دورہ کب فرمایا ؟ جواب:22, اکتوبر 2018ء کو حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے گوائٹے مالا (وسطی امریکہ) کا پہلا دورہ فرمایا۔سوال: مسجد فضل لندن میں کتنا عرصہ ہر دو خلیفہ وقت کی رہائش رہی؟ جواب: تقریباً 35 سال سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کے نئے مرکز کب تشریف لے گئے؟ جواب: حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ 12 اپریل 2019ء میں نئے مرکز اسلام آباد ٹلفورڈ کا اعلان فرمایا جبکہ 15 اپریل 2019ء کو آپ اسلام آباد تشریف لے گئے۔سوال: مسجد مبارک اسلام آباد ٹلفورڈ کا سنگ بنیاد کب رکھا گیا اور افتتاح کب ہوا؟ جواب: مسجد مبارک اسلام آباد کے سنگ بنیاد کے لئے اینٹ قادیان سے منگوائی گئی اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اس پر دعا کی۔چونکہ حضور انور ان دنوں کینیڈا کے 128