دینی معلومات

by Other Authors

Page 127 of 145

دینی معلومات — Page 127

سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یو کے پارلیمنٹ سے خطاب کب فرمایا ؟ جواب:11 جولائی 2013ء کو۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مشرق بعید کا دورہ کب کیا اور اس میں کون کون سے ممالک شامل ہیں؟ جواب: 2013ء میں۔سنگا پور ، جاپان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ہالینڈ کی پارلیمنٹ سے کب خطاب فرمایا؟ جواب:17, اکتوبر 2015ء کو۔سوال: جامعہ احمدیہ جرمنی کی پہلی تقریب تقسیم اسناد کب منعقد ہوئی اور کتنے مربیان کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسناد تقسیم فرمائیں؟ جواب: یہ تقریب 17 اکتوبر 2015ء کو منعقد ہوئی۔اس تقریب میں حضور انور نے 16 فارغ التحصیل مربیان میں اسناد تقسیم فرمائیں۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بیت الفتوح کے ایک حصہ کے تعمیر نو کی تحریک کب فرمائی؟ جواب: 3 نومبر 2017ء کو تحریک فرمائی۔4 مارچ 2018ء کو سنگ بنیاد رکھا اور 4 مارچ 2023ء کو تعمیر نو و توسیع کا افتتاح فرمایا۔127