دینی معلومات

by Other Authors

Page 126 of 145

دینی معلومات — Page 126

سوال: کیپیٹل بل (Capitol Hill) امریکہ کی کیا اہمیت ہے اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے کیپیٹل ہل میں کب خطاب فرمایا؟ جواب: امریکن حکومت کے تمام اہم دفاتر اور ادارے انہی عمارات میں واقع ہیں اور امریکی پارلیمنٹ اور سینٹ کے اجلاسات بھی انہیں عمارات میں ہوتے ہیں۔حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 12 جون 2012ء کو دورہ امریکہ کے دوران یہاں خطاب فرمایا۔جس میں امریکی سینیٹرز، ممبران کانگریس اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔سوال: جامعہ احمدیہ کینیڈا کی پہلی تقریب تقسیم اسناد کب منعقد ہوئی اور کتنے مربیان کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اسناد تقسیم فرمائیں؟ جواب: یہ تقریب 11 جولائی 2012ء کو ٹورانٹو کینیڈا میں منعقد ہوئی۔اس تقریب میں 2010ء،2011ء اور 2012ء کے فارغ التحصیل 40 مربیان میں حضور انور نے اسناد تقسیم فرمائیں۔سوال: یورپین پارلیمنٹ سے حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا تاریخ ساز خطاب کب ہوا؟ جواب: 4 دسمبر 2012ء کو بیلجئیم کے شہر Brussels میں پورپین یونین کی پارلیمنٹ میں حضور انور نے یورپ کے 28 ممالک کے نمائندگان سے خطاب فرمایا۔126