دینی معلومات

by Other Authors

Page 124 of 145

دینی معلومات — Page 124

سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ناروے کی پہلی مسجد کا افتتاح کب فرمایا اور اس کا نام کیا ہے؟ جواب: 30 ستمبر 2011ء کو افتتاح فرمایا اور اس کا نام مسجد نصر ہے۔سوال: ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کے پڑ پوتے Mr۔Jolyn Martyn Clark نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے کب ملاقات کی؟ جواب:3 دسمبر 2011ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دنیا میں قیام امن کے لیے کن اہم شخصیات کو خطوط ارسال فرما کر ان کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔جواب: 1-Pope Benedict XVI(6 دسمبر 2011ء کو خط ارسال فرمایا۔) 2-Shimon Peres(صدر، اسرائیل۔12/ فروری 2012ء) 3-Mr Benjamin Netanyahu (وزیر اعظم، اسرائیل۔20 فروری 2012ء) 4-Mahmoud Ahmadinejad صدر، ایران۔7 مارچ 2012ء) 5-Stephen Harper(وزیر اعظم، کینیڈا۔8 مارچ2012ء) 6-Barack Obama صدر ، امریکہ۔8 مارچ2012ء) 7- عبد اللہ بن عبد العزیز السعود ( بادشاہ، سعودی عرب۔28 مارچ2012ء) 8-Wen Jiabao( پریمیئر آف چائنا۔4۔اپریل 2012ء) 124