دینی معلومات

by Other Authors

Page 123 of 145

دینی معلومات — Page 123

سوال: حضور انور کے خسر مکرم سید داؤد مظفر شاہ صاحب کی وفات کب ہوئی ؟ جواب: 8 مارچ 2011ء کو بعمر 91 سال۔سوال: 18 جون بروز ہفتہ 2011ء سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز نے جرمنی کے شہر Ginsheim میں کس نو تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح فرمایا؟ جواب: مسجد بیت الغفور۔سوال: 19 جون 2011ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جرمنی کے شہر Seligenstadt میں کس مسجد کا افتتاح فرمایا؟ جواب: مسجد بیت الہادی۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی والدہ محترمہ حضرت صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ رحمہا اللہ تعالیٰ کا انتقال کب ہوا اور ان کی تدفین کہاں ہوئی ؟ جواب: 29 جولائی 2011ء کو اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے نارویجین پارلیمنٹ کا دورہ کب فرمایا اور نارویجین پارلیمنٹ کے کس ممبر نے آپ سے ملاقات کی؟ جواب: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 27 ستمبر 2011ء کو دورہ فرمایا اور پارلیمنٹ کے پریزیڈنٹ Mr۔Terje Andersen نے آپ سے ملاقات کی۔123