دینی معلومات

by Other Authors

Page 122 of 145

دینی معلومات — Page 122

سوال: حضور انور نے دورہ سپین کے دوران کس مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اور کب ؟ جواب : والینسیا میں مسجد بیت الرحمان “ کا11, اپریل 2010ء کو۔سوال: نیو ہیم ایسٹ لندن میں مسجد بیت الاحد “ کا افتتاح حضور نے کب فرمایا؟ جواب:8مئی 2010ء کو۔سوال: حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے دورہ جرمنی میں سو مساجد کی تعمیر کے تحت منہائم میں 29 ویں مسجد کا افتتاح کب فرمایا اور اس کا نام کیا تھا؟ جواب: 24 جون 2010ء کو، مسجد بیت الاحسان۔سوال: حضور انور نے دورہ آئر لینڈ (ستمبر 2010ء) میں کن تین مشہور مقامات کی Kylemore Abbey سیر کی؟ جواب: 1۔Victorian Walled Gardens -2 The Cliffs of Moher -3 سوال: آئرلینڈ کی سر زمین پر پہلی احمد یہ مسجد کا سنگ بنیا د کب اور کس نے رکھا؟ جواب: آئرلینڈ کی پہلی احمد یہ مسجد مسجد مریم کا سنگ بنیاد حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 17 ستمبر 2010ء بروز جمعہ گالوے (Galway) شہر میں رکھا۔122