دینی معلومات — Page 121
سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کب بھارت سے واپس برطانیہ تشریف لائے؟ جواب:5 دسمبر 2008ء کو۔سوال: دسمبر 2009ء میں حضور انور نے یورپ کے کن ممالک کا دورہ فرمایا ؟ جواب: بیلجیئم، جرمنی اور ہالینڈ۔سوال: حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے Riedstadt میں جامعہ احمدیہ جرمنی کی عمارت کا سنگ بنیاد کب رکھا؟ جواب:15 دسمبر 2009ء کو۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مارچ 2010ء یورپ کے کن ممالک کا دورہ فرمایا ؟ جواب: حضور انور نے 27 مارچ 2010ء کو یورپ کے چار ملکوں فرانس، سپین، اٹلی اور سوئٹزر لینڈ کا دورہ فرمایا۔سوال: اٹلی کی سرزمین سے پہلی بار حضور انور کا خطبہ جمعہ کب براہ راست نشر ہوا؟ جواب:16, اپریل 2010ء کو۔سوال : حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کفن مسیح کب اور کہاں دیکھنے کے لیے تشریف لے گئے ؟ جواب: حضور انور 30 اپریل 2010ء کو اٹلی کے شہر ٹورین تشریف لے گئے۔121