دینی معلومات — Page 120
سوال: اس دورہ کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالی کن علاقوں میں تشریف لے گئے ؟ جواب: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ان پانچ علاقوں میں تشریف لے گئے۔Scunthorpe, Bradford, Huddersfield, Sheffield, Leamington Spa سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے دورہ بھارت کب فرمایا؟ جواب: نومبر، دسمبر 2008ء میں۔(اس دورہ میں حضور انور ملکی حالات کی خرابی کی وجہ سے قادیان نہ جاسکے اور دورہ مختصر کر کے جلد بر طانیہ واپس تشریف لے آئے) سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مسجد بیت الہادی چنائی بھارت کا افتتاح کب فرمایا؟ جواب : 24 نومبر 2008ء کو۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد بیت القدوس کیر الا بھارت کا افتتاح کب فرمایا؟ جواب:25نومبر 2008ء کو۔سوال: حضور انور نے کب کیرالا کی پانچ مساجد کا افتتاح فرمایا۔نیز ان کے نام لکھیں۔جواب: 28 نومبر 2008ء۔مساجد کے نام یہ ہیں: مسجد عمر۔مسجد ناصر۔مسجد محمود۔مسجد بیت الہدی۔مسجد بیت العافیت۔120