دینی معلومات

by Other Authors

Page 119 of 145

دینی معلومات — Page 119

سوال: حضور انور نے کب مسجد خدیجہ (برلن۔جرمنی) کا افتتاح فرمایا؟ جواب:17, اکتوبر 2008ء کو۔سوال: مسجد خدیجہ کے افتتاح کے موقع پر کتنے اور کون کون سے ممالک کے میڈیا نمائندگان شامل تھے ؟ جواب: 8 ممالک کے 1 جاپان، 2- چیک ریپبلک، 3۔پولینڈ، 4 ہالینڈ، 5۔اٹلی، 6۔سوئٹزر لینڈ ، 7۔فرانس،8۔سویڈن۔سوال: حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے اعزاز میں برطانوی پارلیمنٹ میں کب تقریب منعقد ہوئی ؟ جواب:22, اکتوبر 2008ء کو۔سوال: حضور انور نے مسجد بیت المہدی بریڈ فورڈ برطانیہ کا افتتاح کب فرمایا ؟ جواب: 7 نومبر 2008ء کو۔سوال: مسجد ”بیت العافیت شیفیلڈ برطانیہ کا افتتاح کب ہوا؟ جواب:8 نومبر 2008ء کو۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اندرون ملک برطانیہ کا دورہ کب فرمایا؟ جواب : 5 نومبر تا9نومبر 2008ء۔119