دینی معلومات — Page 118
سوال: دورہ نائیجریا کے دوران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے نئی جلسہ گاہ کا افتتاح فرمایا اس کا نام اور تاریخ افتتاح بتائیں؟ جواب: حدیقہ احمد۔تاریخ افتتاح: 2 مئی 2008ء۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جامعہ احمدیہ جرمنی کا افتتاح کب فرمایا؟ جواب: 20 اگست 2008ء۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے پہلا دورہ امریکہ کب سے کب تک فرمایا؟ جواب : 16 جون تا 24 جون 2008ء۔سوال: 24 جون 2008ء کو جب حضور انور واشنگٹن سے ٹورانٹو کیلئے روانہ ہوئے تو کس فلائٹ پر سفر کیا اور اس کے بورڈنگ کارڈ پر کیا لکھا تھا؟ جواب: Continental Airlines۔بورڈنگ کارڈ پر خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی کاLogo بنا ہوا تھا اور ایک طرف مینارۃ المسیح کی تصویر تھی۔بورڈنگ کارڈ پر لکھا ہوا تھا Khilafat Flight اور ایک حصہ پر Ahmadiyya Muslim Community اور نچلے حصہ میں Khilafat Centenary Celebrations لکھا تھا۔سوال: حضورانور جلسہ سالانہ ہالینڈ کیلئے کب تشریف لے گئے؟ جواب:11, اکتوبر 2008ء کو۔118