دینی معلومات

by Other Authors

Page 117 of 145

دینی معلومات — Page 117

سوال: جنوری تا اگست 2008ء حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے کتنے ممالک کے جلسہ ہائے سالانہ میں شرکت کی؟ جواب: سات ممالک کے (گھانا، بین ، نائیجریا، امریکہ ، کینیڈا، برطانیہ اور جرمنی) سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے گھانا کا یہ دورہ کب فرمایا؟ جواب: 15 تا22۔اپریل 2008ء۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بین کس تاریخ کو پہنچے ؟ جواب: 23 اپریل 2008ء۔سوال:13, اپریل کو حکومت بین نے اپنے نیشنل ٹی وی اور ریڈیو پر کیا اعلان کیا؟ جواب: وزیر اطلاعات و نشریات نے اعلان کیا کہ گورنمنٹ سرکاری طور پر اعلان کرتی ہے کہ عالمگیر احمد یہ مسلم کمیونٹی کے امام 23۔اپریل کو بین تشریف لا رہے ہیں یہ 1 گورنمنٹ کے سٹیٹ گیسٹ ہوں گے۔سوال: 24 اپریل 2008 کو بین کے صدر نے حضور انور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔صدر کا نام بتائیں ؟ جواب: Hon۔Thomas Boni Yayi 117