دینی معلومات — Page 115
سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سپین کے کس شہر میں دوسری مسجد بنانے کی تحریک فرمائی اور اس کا افتتاح کب ہوا؟ جواب: سپین کے شہر ویلنسیا (Valencia) میں۔مسجد بیت الرحمٰن کا افتتاح 29 مارچ 2013ء کو حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا۔سوال: طاہر ہومیو پیتھک ہاسپٹل کی بنیا د کب اور کہاں رکھی گئی ؟ جواب: 17, اپریل 2005ء کو محلہ دارالرحمت ربوہ میں۔سوال:نورالعين، دائرة الخدمة الانسانیۃ کس عمارت کا نام ہے ؟ جواب: پاکستان میں جماعت احمدیہ کے پہلے آئی بنک اور بلڈ بنک کا۔سوال: حضور انور نے اپنا پہلا مشرقی افریقہ کا دورہ کب فرمایا ؟ جواب : 26 اپریل 2005 ء سے 25 مئی 2005 ء تک۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مشرقی افریقہ کے کن ممالک کا دورہ فرمایا؟ جواب: کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جامعہ احمدیہ یو کے کا افتتاح کب فرمایا ؟ جواب: یکم اکتوبر 2005ء کو۔115