دینی معلومات — Page 113
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 3۔اکتوبر 2003ء کو نماز جمعہ کے ذریعہ مسجد کا افتتاح فرمایا۔سوال: ربوہ میں قائم ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ( دارالصناعة مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان) کا قیام کب عمل میں آیا؟ جواب: 5 فروری 2004ء کو۔سوال: خلافت خامسہ کی پہلی مجلس مشاورت پاکستان کب منعقد ہوئی؟ جواب : 26 تا 28 مارچ 2004 ء ربوہ میں۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنا پہلا دورہ مغربی افریقہ کب سے کب تک فرمایا ؟ جواب: 13 مارچ 2004ء سے 13, اپریل2004ء تک۔سوال: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اس دورہ میں کن کن ممالک میں تشریف لے گئے ؟ جواب: گھانا۔بورکینافاسو۔بین۔نائیجیریا۔سوال: اس دورہ میں وہ کون سے ممالک ہیں جہاں پر پہلی دفعہ کسی خلیفہ المسیح کے مبارک قدم پڑے؟ جواب: بورکینا فاسو اور بین۔113